اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران سے متعلق نام نہاد انسانی حقوق کے خصوصی نمائندے کے الزامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا ہے:
انہوں نے کہا کہ نام نہاد ادارے ’’ایران میں انسانی حقوق کی رپورٹنگ‘‘ کی مکمل طور پر سیاسی نوعیت سے قطع نظر، جسے بدنیتی پر مبنی مقاصد کے تحت برطانیہ نے انسانی حقوق کونسل پر مسلط کیا ہے، اس ادارے کو امریکہ اور اسرائیل کے جرائم کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرانے کے لیے دوبارہ استعمال کرنا، جارحیت، جرائم اور یک طرفہ جابرانہ اقدامات کو دانستہ طور پر بے گناہ ثابت کرنے کے سوا کچھ نہیں۔
بقائی نے مزید کہا کہ اس طرح کا طرزِ عمل انتہائی گمراہ کن اور شدید دھوکہ دہی پر مبنی ہے۔
آپ کا تبصرہ